قاہرہ، اخوان المسلمون کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت

ویب ڈیسک: ملک میں انتشار پھیلانے کے الزام میں مصر کی عدالت کی جانب سے اخوان المسلمون کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق محمد بدیع، قائم مقام سربراہ محمود عزت، محمد البلتاجی، عمر زکی، اسامہ یاسین، صفوت حجازی، عاصم عبدالماجد اور محمد عبدالمقصود کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنماوں کو سزا کا حالیہ فیصلہ سابق مصری صدر محمد مرسی کے حق میں مظاہرے کرنے، انتشار پھیلانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سنایا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ