پاکستانی باکسر زوہیب رشید کی شرمناک حرکت، ساتھی سے رقم چرا کر رفو چکر

ویب ڈیسک: پاکستانی باکسر نے ساتھی کے بیگ سے رقم چرا کر انتہائی شرمناک حرکت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشین گیمز مِیں کانسی کا میڈل جیتنے ولاے زوہیب رشید اٹلی میں ساتھی کے بیگ سے رقم چرانے کے بعد رفو چکر ہو گئے۔
یاد رہے کہ ان کی اس حرکت نے نہ صرف ملک و قوم کا سر جھکا دیا ہے بلکہ اس سے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو بھی دھچکہ پہنچا۔
پاکستان امیچور باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی باکسر اٹلی میں ٹیم کے ساتھی کے بیگ سے رقم چرانے کے بعد غائب ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زوہیب رشید ایک اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے اٹلی کے شہر لٹالی گئے تھے جہاں وہ ہوٹل سے لاپتہ ہو گئے۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے زوہیب رشید کی جانب سے ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے پاؤنڈ چوری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون باکسر ٹریننگ کیلئے باہر گئیں تو زوہیب رشید ان کے بیگ سے پاؤنڈ لیکر فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک