وانا، 21 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر عوام کی دہائیاں، زمیندار بھی پریشان

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں 21 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ زمیندار بھی پریشان دکھائی دینے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زمینداروں نے کہا ہے کہ تین گھنٹے بجلی سے ضروریات پوری نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قلیل وقت میں فصلوں اور باغات کو وقت پر سیراب نہیں کر سکتے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے، 21 گھنٹے لوڈشیڈنگ ظلم ہے۔
وانا گریڈسٹیشن حکام کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا کہ 5 لاکھ آبادی کے لئے صرف 132KV گرڈ سٹیشن کافی نہیں ہے. ہمارے پاس 66 میگاواٹ بجلی ہے جبکہ علاقے کیلئے 110 میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے.

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، آصف زرداری