نوشہرہ ، مہنگی ہونے کے باوجود بجلی غائب، کاربار زندگی متاثر

ویب ڈیسک: مہنگی ہونے کے باوجود بجلی غائب ، اس سے جہاں عوام متاثر ہو رہے ہیں وہیں تمام کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
ضلع نوشہرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں انتظامی امور کے کام مکمل ٹھپ ہوکر رہ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے جھانگیرہ میں کئی فیکٹریاں بند ہونے لگی ہیں، اس کے علاوہ صعنت کار، مزدور، کاروباری افراد اور ٹرانسپورٹر سمیت تمام افراد متاثر ہو رہے ہیں۔
اس صورتحال میں عوام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ موجودہ مہنگائی سے پہلے ہی صعنت کار اور کاروباری افراد متاثر ہیں، وہ بنیادی کرایہ دینے کے قابل بھی نہیں اوپر سے بجلی غائب ہونے سے تمام کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا بنوں حملے پر افغانستان سے سخت احتجاج