ہماری شرائط واضح، اسرائیل تاخیری حربے آزما رہا ہے، حماس

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل کے مابین رمضان سے قبل مکمل جنگ بندی کیلئے مصر میں مذاکرات میں تاحال کوئی نتیجہ نہ نکل سکا کیونکہ اسرائیل تاخیری حربے آزما رہا ہے۔
دوسری جانب رمضان سے قبل مصر میں جنگ بندی کیلئے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مقصد کیلئِے حماس اور اسرائیلی حکام کو مذاکرات کی دعوت بھی دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اپنی شرائط کے حوالے سے بتایا کہ ہماری تمام شرائط واضح ہیں، ہم مکمل اسرائیلی انخلاء، بے گھر لوگوں کی واپسی اور بھاری امداد کی فراہمی چاہتے ہیں جبکہ اس سلسلے میں اسرائیل تاخیری حربے آزما رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک