پی ٹی آئی

عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ہوگی،پی ٹی آئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے یہ سوالیہ نشان ہے؟
انہوں نے کہا کہ ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر ناممکن ہے، ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا ہمارے، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی سمیت مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں جبکہ طارق فضل چوہدری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کرکے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے پھر یہ اشرافیہ کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کرے گی، عدلیہ کو چاہیے وہ ان ڈاکوں اور اشرافیہ کو روکے، واضح کر دوں ڈاکوؤں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:  رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا، حماس