نماز جنازہ ادا

لکی مروت :شہید ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: لکی مروت کے علاقہ درہ پیزو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جنازہ اداکردی گئی ۔
شہید ٹریفک انچارج زرم خان اور ٹریفک اہلکار حفیظ اللہ کا جنازہ پولیس لائن میں ادا کیا گیا ۔
نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر بنوں قاسم علی خان، پاک فوج کے بریگیڈئر علی، ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب ، ڈپٹی کمشنر رحمت علی ایس پی ریسکیو 1122 افسران اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر آر پی او قاسم علی خان نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں لکی مروت پولیس شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
پولیس شہداکا خون رائیگاں نہیں جائے واقعے میں ملوث شرپسندوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کرنے کا معاملہ:انوار الحق کاکڑ نے ذمہ داری قبول کرلی