پی ایس ایل9

پی ایس ایل9 :اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرادیا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 9کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف آخری 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان شاداب خان 34اور سلمان علی آغا33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے 39 اور جیمز ونس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم سیفرٹ نے26 اور شان مسعود نے 10 رنز بنائے،ان کے علاوہ محمد نواز 5 اور شعیب ملک ایک رن بناسکے، عرفان خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 اور فہیم اشرف نے 2، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل