پشاور، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے صوبائِ ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد کا اس مناسبت سے کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو سلا م پیش کرتا ہوں کیونکہ خواتین اس معاشرے کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عورت ایک ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں عزت و احترام کی پیکر ہے۔ اس کی قربانیوں پر ہم اسے سلام پیش کرتے ہیں۔
ڈاکٹر خطیر احمد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 100 سے زائد خواتین اہلکار مختلف شعبوں میں پیشہ وارانہ خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
ان کا عالمی دن پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی خواتین اہلکار ایمرجنسی میں مرد و عورت کی تفریق کے بغیر مریضوں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوکرین پر روس کے فضائی حملوں میں تیزی