زکوٰ ة کا نصاب 1 لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: رواں سال کیلئے زکوٰ ة کا نصاب 1 لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2024 کیلئے زکوٰ ة کا نصاب جاری کر دیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں سال زکوٰ ة کا نصاب 1 لاکھ 35 ہزار179 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یکم رمضان کو1 لاکھ 35 ہزار 179 روپے سے کم بیلنس والے اکاﺅنٹس زکوٰة کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام