محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے الیکشن کمیشن کو خط جاری کیا ہے۔
خط میں الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخاب روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ عدالتوں میں ہے۔ اس لئے صدارتی انتخابات ملتوی کئے جائیں۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق صدارتی انتخابات کیلئے الیکٹورل کالج بدستور نامکمل ہے۔ قومی اسمبلی سمیت صوبائی ایوانوں میں تاحال نشستیں خالی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے بغیر صدارتی انتخابات نا انعقاد درست نہِیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا اصل چہرہ قوم کو دکھانے کی ضرورت ہے،جاوید لطیف