نوشہرہ، کراچی جانے والی بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 35 زخمی

ویب ڈیسک: پشاور سے کراچی جانے والی بس موٹروے ایم ون رشکئی انٹرچینج کے قریب الٹ گئی۔ حادثہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر نوشہرہ، مردان اور صوابی سے ریسکیو ایمبولینسز و میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے باعث بس میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس ایم ایم سی منتقل کردیا۔
اس موقع پر معمولی زخمی افراد کو فوری طبی امداد دی گئی جبکہ بعض شدید زخمیوں کو ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے رکھا ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ رشکئی انٹر چینج پر الٹ گئی جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا