روخانہ چارسده تین روزہ سپرنگ فیسٹیول اختتام پذیر

ویب ڈ یسک: ضلع چارسدہ میں روخانہ چارسده تین روزہ سپرنگ فیسٹیول رنگارنگ پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ ید رہے کہ فیسٹیول کا انعقاد عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سپرنگ فیسٹیول میں سرکاری و پرائیویٹ سکولز و کالجز، اعظم خان سپیشل ایجوکیشن کے خصوصی بچوں نے مختلف ٹیبلوز، ملی نغمے۔ قومی ترانے و ثقافی شو پیش کئے۔
ذرائع کے مطابق فیسٹیول کے موقع پر صوبائی وزیر سپورٹس و کلچر سید فخر جہان تھے جبکہ کمانڈنگ افیسر کرنل عابد عزیز، کمشنر پشاور زبیر خان، ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید سمیت دیگر موجود تھے۔
پروگرام میں گھڑی کا کا خیل رجڑ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ابراہیم زئی، اعظم خان سپیشل ایجوکیشن، پرائیویٹ سکول مینجمنٹ کے طلبہ و طالبات نے پی ٹی، ملی نغمے اور دیگر ائٹمز پیش کر کے پروگرام لوٹ لیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سپورٹس وہ کلچر سید فخر جہان ہے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور چیئرمین پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق ہر ضلع میں سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کر کے مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
بعد ازان انہوں نے نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں شیلڈز تقسیم کئے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کےمنصوبہ سازوں وکرداروں سےسمجھوتہ ہوگانہ ہی ڈیل:آرمی چیف