نوشہرہ، رمضان سے پہلے مہنگائی، عوام دہائیاں دینے لگے

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں رمضان سے پہلے مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔ اشیائے خورد نوش کی قیمتیوں میں یک دم اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا۔
ذرائع کے مطابق حالیہ مہنگائی کے باعث گوشت، پیاز، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں سمیت فروٹ کی خریداری عوام کے دسترس سے باہر ہو گئی۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہانگیرہ کے عوام اس مہنگائی کی وجہ سے دہائیاں دینے لگے۔ شہریوں نے ضلع انتظامیہ اور حکومت کو اڑے ہاتھوں لے لیا۔
رمضان سے پہلے مہنگائی کے مارے عوام نے ضلع انتظامیہ سے رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، پرائیویٹ سکول کے ٹیچر کا تیسری جماعت کے طالبعلم پر تشدد