700 ٹیسٹ وکٹیں

جیمز اینڈرسن 700 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے پیسر بن گئے

ویب ڈیسک: بھارت اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز میں برطانوی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی تاہم اس میں انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ریکارڈ قائم کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے 700 ٹیسٹ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی۔
یاد رہے کہ 700 ٹیسٹ وکٹیں لے کر اینڈرسن پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے۔
41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5 ویں ٹیسٹ کے تیسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا۔
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے مجموعی طور پر تیسرے باؤلر ہیں، ان سے قبل لنکن سپنرز مرلی دھرن نے 800 جبکہ شین وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک بری افوج کے کمانڈر کی ملاقات