لطیف کھوسہ

دھاندلی کیخلاف احتجاج:لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور میں انتخابی دھاندلی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان بانی تحریک انصاف کی کال پر ریلی کی صورت میں جی پی او چوک لاہور پہنچے۔
لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز کھوسہ نے بتایا کہ والد انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کے لئے جارہے تھے، لطیف کھوسہ کو صدر کینٹ گول چکر سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو اچھرہ سے حراست میں لے لیا۔
ریلی کو روکنے کیلئے پولیس نے کارکنوں پر دھاوا بول دیا، جس سے پی ٹی آئی کارکنان منتشر ہوگئے، جبکہ پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے حافظ فرحت عباس سمیت 10 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
گرفتاری کے موقع پر ایم پی اے حافظ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور وزیراعلی نے گرفتاری کروائی ہے۔

مزید پڑھیں:  جو بائیڈن کاملک کی سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ