قرض پروگرام کا جائزہ، آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد متوقع

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف مشن کی آج پاکستان آمد متوقع ہے، مالیاتی مسائل سمیت ماحولیاتی امور پر بھی تبادلہ خیال کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی آخری قسط میں 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر دینے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پروگرام میں تسلسل ہوگا تو معاشی نظم و ضبط رہے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے طویل المدتی پروگرام لینا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن آج پاکستان پہنچ رہا ہے جبکہ آئِی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے مابین مذاکرات آج سے شروع ہو کر 18 مارچ تک اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات ہونگے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے کمرشل فنانسنگ لیں گے اور بانڈز لانچ کرینگے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی آخری قسط میں 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر دینے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 6 مئی تک توسیع