نئی سیاسی جماعت جلد آئے گی، مشاورت جاری ہے، شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی جماعتوں میں عوامی مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں، نئی سیاسی جماعت جلد آئے گی۔
انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد کیس چل رہا ہے۔ یہ میرا پانچواں سال ہے نیب عدالتوں میں چکر لگاتے گاتے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب تماشا اب ختم ہونا چاہیے، ملک کا کوئی افسرکام کرنے کو تیار نہیں۔ سب نیب کے خوف میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں نے صرف الیکشن چھوڑا ہے سیاست نہیں، میں سیاسی جماعت بناؤں یا نہ بناؤں،سیاسی جماعت نے بننا ہے اور میں اس کا حصہ ضرور بننا چاہوں گا۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات : چھٹے مرحلے کی ووٹنگ شروع