خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں چند مقامات سمیت گلگت بلتستان اور دیگر بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں‌کہا گیاہے کہ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر بارش و برفباری کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  معاشی بدحالی کنٹرول کرنے کیلئے مختلف محکموں کی ریونیوبڑھانے کی تیاریاں