تخت بھائی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لڑکی اور 30 سالہ نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: تخت بھائی پولیس سٹیشن کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک لڑکی اور 30 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس سٹیشن تخت بھائی کی حدود رنگ روڈ گوجرگڑھی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی مسماۃ(گ) اور 30 سالہ نوجوان بلال ولد محمود سکنہ واڑئی دیر بالا حال راولپنڈی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملزم دوہرے قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مقتولہ مسماۃ (گ) کے بھائی شبیر ولد عزیز خان نے پولیس کو بتایا کہ مقتول بلال انکا بہنوئی تھا۔
اس کی شادی 8 سال قبل انکی بڑی ہمشیرہ سے ہوئی جس سے مقتول کے بچے بھی ہیں اور وہ گھر داماد تھا۔
انہوں نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ تقریبا دو ماہ قبل وہ ہماری چھوٹی ہمشیرہ مسماہ (گ) کو سبز باغ دکھا کر بغرض شادی گھر سے اغواء کر کے لے گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی باقاعدہ رپورٹ پولیس چوکی ہاتھیان میں درج ہے۔ بلال کی اس حرکت پر اسکا بھائی شاہ زیب سخت رنجیدہ تھا اور مجھے شبہ ہے کہ شاہ زیب نے میرے بہنوئی اور ہمشیرہ کو قتل کیا ہے۔
پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر شاہ زیب ولد محمود سکنہ راولپنڈی کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔
یاد رہے کہ تخت بھائی میں‌نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لڑکی اور 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب