آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے، مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ قرارداد پاکستان ہمیں اتحاد کا درس دیتا ہے۔ آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیر پاکستان کے لیے بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے جو قرارداد پاکستان کے وقت تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے آج قرارداد ترقی پاکستان ناگزیر ہے۔ نوجوانوں کو استحکام و ترقی کے لیے کام، کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  گندم خریداری نہ کرنے پر جماعت اسلامی کا وفاق اور پنجاب حکومت کو الٹی میٹم