دو افراد جاں بحق

مردان میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: مردان میں اراضی تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ طورو کے علاقہ صحبت کلی میں پیش آیا جہاں فریقین کے درمیان اراضی تنازعہ پر فائرنگ ہوئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں غلام نبی اور محمد علی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ضیاء اللہ نامی شخص زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور