پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے

ویب ڈیسک: پشاور میں رواں سال کے پہلے ڈھائی ماہ میں سٹریٹ کرائمز، قتل، اقدام قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونیوالی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں رواں سال 98 افراد قتل ہوئے۔
پشاور میں بڑھتے سٹریٹ کرائمز کے حوالے سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 74 افراد قتل، 126 اقدام قتل کے واقعات ہوئےتھے۔
ذرائع کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ قتل کے نامزد 182 ملزمان میں سے محض 32 گرفتار ہوئے۔
اس کے علاوہ رواں سال بچوں کے اغواء کے 6 کیسیز میں نامزد 23 ملزمان میں سے 18 گرفتار ہوئے جبکہ رواں سال 4 بڑی ڈکیتیاں ہوئی اور 23 ملزمان نامزد ہوئے جن میں 4 گرفتار کئے گئے۔
پشاور میں بڑھتے کرائمز کے حوالے سے جاری دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہر میں رہزنی کے 44 واقعات کی رپورٹ پولیس نے درج کی۔ رہزنی واقعات میں سے 122 ملزمان نامزد جبکہ 58 گرفتار ہوئے۔
سی سی پی او سید اشفاق انور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رواں ہفتہ شہر میں قیام امن اور جرائم میں کمی لانے کےلئے پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں جبکہ شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد