بارشوں اور برفباری کا امکان

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں آج مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، سوات، چترال، دیر سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر آج مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
گزشتہ شب مری میں شدید بارش اور ژالہ باری سے بجلی کا نظام متاثر ہوا۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں رات سے موسلادھار بارش اور اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ ،اڑانگ کیل اور شونٹھر سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر برف پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ نیلم ٹریفک کیلئے کئی مقامات پر بند ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں دو روز کے دوران بارشوں سے حادثات میں 10افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین