ہائیکورٹ کے 8 ججز کو خط موصول ہوئے ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دھمکی آمیز خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے 8 ججز کو خط موصول ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز مشکوک خطوط کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا