انگلش پریمیئر لیگ، نوٹنگھم فاریسٹ اور بورن ماؤتھ کی میچز میں کامیابی

ویب ڈیسک: انگلش پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں نوٹنگھم فاریسٹ اور بورن ماؤتھ کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے۔
ذرائع کے مطبق انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن میں نوٹنگھم فاریسٹ اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہوا جس میں نوٹنگھم فاریسٹ نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی سمیٹ لی۔
نوٹنگھم فاریسٹ کی جانب سے کالم ہڈسن اوڈوئی، کرس ووڈ، مورگن گبزوائٹ نے گول سکور کئے۔
انگلش پریمیئر لیگ میں‌وائٹلٹی سٹیڈیم بورن ماؤتھ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں بورن ماؤتھ اور کرسٹل پیلس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے میں بورن ماؤتھ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کی ٹیم کو 0-1 سے ہرا دیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا