کاکول فٹنس کیمپ میں مصروف قومی کرکٹرز آرمی چیف کے مہمان بن گئے

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کاکول فٹنس کیمپ میں ٹریننگ کا سلسلہ 8 اپریل تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹرز کو افطاری پر 7 اپریل کو مدعو کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹرز 7 اپریل کو ایبٹ آباد سے روانہ ہوں گے اور راولپنڈی میں آرمی چیف کے ساتھ افطاری کریں گے۔
قومی کرکٹرز دو ہفتوں پر محیط کاکول فٹنس کیمپ میں صلاحیتوں کی جانچ کرنے میں مصروف رہے.

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل