یوٹیلٹی سٹورز میں 6 ماہ کے لئے لازمی سروس ایکٹ نافذ، ہڑتال، مطاہرے بند

ویب ڈیسک: ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز میں 6 ماہ کے لئے لازمی سروس ایکٹ نافذ کرتے ہوئے ہڑتال، مطاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاق نے یوٹیلٹی سٹورز میں 6 ماہ کے لئے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دیدی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کا مقصد یوٹیلٹی سٹورز پر شہریوں کو اشیاء کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت ہڑتال، مظاہروں اوراحتجاج پرپابندی لگانے کے ساتھ ساتھ یونیز کی سرگرمیوں پربھی پابندی لگادی گئی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری