مس یونیورس آرگنائزیشن کی مقابلوں میں سعودی ماڈل کی شرکت کی تردید

ویب ڈیسک: مس یونیورس آرگنائزیشن کی عالمی مقابلہ حسن میں سعودی ماڈل کی شرکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک سعودی عرب ان ممالک میں شامل نہیں جن کی جانب سے مس یونیورس مقابلوں میں شرکت متوقع ہے۔
آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو اُس وقت مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں شرکت کا موقع نہیں دیا جائے گا جب تک اس مرحلے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز رکھنے والی سعودی ماڈل رومی القحطانی نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب مس یونیورس میں حصہ لے رہا ہے۔
اپنی انسٹا پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ مس یونیورس 2024 میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ