رستم، فریقین کے مابین فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک: رستم میں گزشتہ روز دو فریقین میں آمنا سامنا ہوا اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق رستم پولیس نے فوی ایکشن لیتے ہوئے قتل، اقدام قتل میں ملوث 4 ملزمان کو ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے پر ڈی پی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری کارروائی کے دوران واقع میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے ایک رائفل ایم16، ایک بندوق اور تین عدد پستول اور متعدد کارتوس برآمد کر لئے۔
یاد رہے کہ رستم میں‌فائرنگ کے واقعہ سے خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب