بنوں، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ضلع بنوں کے تھانہ صدر کی حدود فاطمہ خیل میں فائرنگ سے ساجد نامی نوجوان جاں بحق ہوا ۔
دوسری جانب تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں فائرنگ سے تیمور خان نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 نے دونوں لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں۔
یاد رہے کہ بنوں کے فائرنگ واقعات میں‌2 افراد جاں بحق ہو گئے .

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے