امریکی انخلا کے بعد افغانستان دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن گیا، رپورٹ

ویب ڈیسک: امریکی انخلا کے بعد افغانستان دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن گیا۔ اس حوالے سے ایک غیر ملکی جریدے یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماسکو راک کنسرٹ پر دہشتگرد حملہ آئی ایس آئی ایس کے نے کیا تھا جس میں 140 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔
جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اس تنظیم نے افغان سرزمین میں اپنی جڑیں مضبوط کیں۔ اس تنظیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ریاست اسلامی کی برانچ اور بین الاقوامی سطح پر باقی دہشتگرد گروہوں سے زیادہ خطرناک ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق آئی ایس آئی ایس کے نامی اس تنظیم نے 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا تھا جس میں 170 افغان سمیت 13 امریکی فوجی مارے گئے۔
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مائیکل نگاٹا کا کہنا ہے کہ القاعدہ کبھی اتنی مضبوط نہیں ہوئی جتنی آج آئی ایس آئی ایس ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن گیا۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی