وزیر قانون خیبر پختونخوا

پتنگ بازی کو فروغ پنجاب حکومت نے دیاہے،وزیر قانون خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی کو فروغ خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں پنجاب حکومت نے دیاہے۔
وزیر قانون آفتاب عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ قاتل ڈور کی وجہ سے جو بھی موت کے منہ میں گیا اس کی ذمہ دار ن لیگ ہے، خیبرپختونخوا میں کبھی کسی حکومت نے اس خونی کھیل کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کو فروغ خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں پنجاب حکومت نے دیا، بسنت کے مقابلوں کا انعقاد کر کے سرکاری طور پر ن لیگ نے اس خونی کھیل کو پروان چڑھایا۔
آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پر ڈور سمگل کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا جا رہا ہے، بے بنیاد الزام کے بجائے حقائق سامنے لائے جائیں، خیبرپختونخوا سے اگر ڈور کی سمگلنگ ہوئی تو کارروائی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار