بنوں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں پورے اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لکی مروت گل محمد خان، کانسٹیبل نسیم گل اور سلامت خان کے جسد خاکی کو سلامی بھی دی گئی۔
نماز جنازہ کے موقع پر ڈی پی او بنوں، لکی مروت اور پولیس و آرمی کے آفیسرز نے بھرپور شرکت کی۔
یاد رہے کہ ڈی ایس پی گل محمد خان اور کانسٹیبل نسیم گل لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ کانسٹیبل سلامت خان کو گزشتہ شب نامعلوم مسلح آفراد نے قتل کیا تھا۔
یاد رہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پورے اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی.

مزید پڑھیں:  عمان، بارشوں کے پیش نظر سکول بند، سیلاب الرٹ جاری