ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم جاری، 84 بلین سے زائد کی رقم ریکور

ویب ڈیسک: ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران 84 بلین سے زائد کی رقم ریکور کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی چوری کے خلاف سخت کریک ڈاون میں ملک بھر سے اب تک 84 بلین سے زائد کی رقم وصول اور 62 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور غیر ضم شدہ علاقوں سے 0 اعشاریہ 599 بلین روپے وصول ہوئے۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے 24 تا 31 مارچ کے دوران 241 بجلی چور گرفتار کئَ جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا