وفاقی وزیر خزانہ

ملک میں معاشی نمو کیلئے ڈالر ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی نمو کیلئے ڈالر کا ہونا ضروری ہے، ڈالر ہوں تو باقی دنیا سے چیزیں خرید کر پاکستان لائیں اور اسے خرچ کریں، معاشی نمو بڑھ جائے گی،ڈالر ختم تو نمو ختم اور پھر آئی ایم ایف کی مدد مانگنی پڑ جائے گی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت وقت رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر میڈیا نے نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی کا بھی اظہار کردیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ نئے معاہدے کے بعد کیا ہوگا؟
محمد اورنگزیب نے ایکسپورٹ میں اضافے کو مسئلے کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو ایکسپورٹ میں اضافے سے حل کیا جا سکتا ہے۔
ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ماحول فراہم کرنے کیلئے کوئی آن آف سوئچ نہیں ہوتا بلکہ مشاورت سے کئے گئے صحیح فیصلوں سے ہی یہ کام ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم