دھمکی آمیز خطوط

دھمکی آمیز خطوط: تحقیقاتی ٹیموں نے تفتیش کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک: اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیموں نے کیمیکل اور اس کی سپلائی کی بھی تفتیش کا آغاز کردیا ۔
مذکورہ کیمیکل کہاں سے ملتا ہے اس حوالے سے سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے آرسینک بیچنے والوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے اسلام باد کے آئی ٹین اور راولپنڈی میں نیو ٹان اور کمرشل مارکیٹ کے پنسار اسٹوروں کا دورہ کیا۔
تحقیقاتی ٹیموں نے دونوں علاقوں کے قریب واقع پنسار اسٹور کا ڈیٹا حاصل کیا، پنسار اسٹورز سے آرسینک پاڈر کی خریداری سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔
سی ٹی ڈی نے جڑواں شہروں میں آرسینک بیچنے والوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو موصول ہونے والے خطوط میں آرسینک ملا پاڈر بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین