ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم آج پاکستان پہنچیں گے

ویب ڈیسک: سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی آج پاکستان پہنچیں گے۔
ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی عید الفطر پاکستان میں منائیں گے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی عیدالفطرکی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فیصل مسجد میں نماز عید الفطر کی امامت کرائیں گے، عید کے روز ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی یتیم بچوں سے ملاقات کریں گے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سیرت النبی میوزیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی پہلے بھی دورہ پاکستان کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق