سینیٹ کا اجلاس

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل 9اپریل بروز منگل کو طلب کر لیا۔
ایوان بالا کا اجلاس 9اپریل بروز منگل کی صبح 9بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔
صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی کل کے اجلاس میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل