شاہد خاقان عباسی نئِی جماعت رجسٹرڈ کرانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی نئی سیاسی جماعت کیلئے الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرا دیئے۔
اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کردیں، الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروا رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت بھرپور حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی