نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، اظہر محمود قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کرک ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ذرائع مطابق سابق آل راونڈر اظہر محمود دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ اظہر محمود اس سے قبل بھی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں اس لئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سابق قومی پیسر وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ اور سعید اجمل سپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اظہر محمود کو ہیڈ کوچ جبکہ وہاب ریاض کو ٹیم منیجر مقرر کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  تونسہ، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی