پہلا سورج گرہن

رواں سال کاپہلا سورج گرہن، لاکھوں افراد نے نظارہ کیا

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں سال2024کے مکمل سورج گرہن کا آغا شمالی میکسیکو سے ہوا،جس کے بعد امریکا اورکینیڈا میں دیکھا گیا لاکھوں افراد نے نظارہ کیا۔
سورج گرہن کے سبب امریکا کی 15ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی،لاکھوں لوگ دوسری ریاستوں میں گئے۔

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن براعظم شمالی امریکہ کے ممالک میں دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوا، رات ایک بج کر 52 منٹ پر سورج گرہن کا اختتام ہوا۔
چونکہ سورج گرہن کے وقت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں رات تھی اس لیے ان ممالک کے لوگوں نے سورج گرہن براہ راست نہیں دیکھیں گے لیکن دیگر طریقوں سے سورج گرہن کا مشاہدہ کرتے رہے۔
امریکہ میں لاکھوں لوگوں نے سورج گرہن دیکھنے کے لیے ان ریاستوں کا رخ کیا جہاں سورج مکمل طور پر غائب ہو گیا۔
سورج گرہن کے حوالے سے مختلف گروپوں میں الگ الگ نظریات پائے جاتے ہیں۔
اسلام میں سورج گرہن کے بعد نماز کسوف یا نماز خوف پڑھی جاتی ہے۔
مغرب میں بعض عامل اسے توانائی کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
سال 2024میں تین بار سورج گرہن ہوگا جب کہ چاند گرہن دو مرتبہ دیکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کا اختلافات ختم کرنے کا عزم