اپوزیشن لیڈر

ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کے لئے نام طلب

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام طلب کر لیا ہے۔
آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے 7 دنوں کی مہلت دے دی گئی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 15اپریل تک آزاد ارکان اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے سینیٹ الیکشن کا مسئلہ حل کروا دیں گے لیکن اس کے لیے اپوزیشن کا تعاون درکار ہے۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت