ملائشیا میں ٹریفک حادثہ

ملائشیا میں ٹریفک حادثہ:رستم سے تعلق رکھنے والے3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ملائشیا میں ٹریفک کا المناک حادثہ :مردان کی تحصیل رستم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4افراد شدید زخمی بھی ہو گئے ،حادثے کا شکار افراد نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں جاں بحق افراد میں عادل خان ، شایان خان اور ظاہر خان جبکہ زخمیوں میں قائد ، کامران خان ، یاسین اور سلیم شامل ہیں ۔
جاں بحق بحق اور زخمی افراد کا تعلق جھونگڑے گجرات تحصیل رستم مردان سے بتایا جارہا ہے ۔
حکومت پاکستان سے حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو جلد پاکستان منتقل کی درخواست کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری