موسلادھاربارش

لوئردیر میں دوسرے روز بھی موسلادھاربارش،سردی پھر لوٹ آئی

ویب ڈیسک: لوئردیر میں دوسرے روز بھی موسلادھاربارشوں کا سلسلہ جاری، جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔
بارشوں کے باعث دریائے پنجکوڑہ میں پانی کے بہائو میں اضافہ ،مقامی آبادی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ۔
ماہرین کے مطابق بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے نتیجے میں فصلوں پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے ۔
دوسری جانب ضلع میں سڑکوں کی خراب حالت کے باعث امسال عید کے موقع پر سیاحوں کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا