کالام روڈ بحال

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کولالئی کے مقام پربند کالام روڈ بحال

ویب ڈیسک: اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کولالئی کے مقام پربند ہونے والے کالام روڈ کو بحال کردیا۔
ڈی سی سوات کے مطابق کولالئی اور تنازہ گاہ کے مقام پر بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے ۔
انتظامیہ کے مطابق شدید بارش اور دریا کا پانی روڈ پر انے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈی سی سوات نے حضرات کو خراب موسم کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ سیاحت سیاح کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی بھرتیاں: پرویز الٰہی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی