وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ کا بارودی سرنگ دھماکے میں3تین بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقہ شوال لواڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ۔
وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ۔
علی امین گنڈا پور نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمی بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت سوگوار خانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا