سیلابی صوتحال

جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پر سیلابی صوتحال،درہ بین خوڑ سے بچے کی نعش برآمد

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پر بارشوں سے سیلابی صورتحال ،ریلا ٹانک زام سے گرہ بلوچ کی طرف روانہ،درہ بین خوڑ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 7سالا بچے کی لاش مقامی لوگوں نے نکال لی۔
ببر ملاخیل سے ٹانک آنے والی پک اپ گاڑی درہ بین میں سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پک اپ ڈرائیور کو تشویش ناک حالت میں ڈی آئی خان منتقل کیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  حج کوٹہ رواں برس بھی پورا استعمال نہیں کر سکیں گے، سید عطاء الرحمٰن