ووٹرز کا نیا ڈیٹا

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کردیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں رجسٹرڈووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 1لاکھ 36ہزار 311ہو گئی ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 7کروڑ 43ہزار 472جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6کروڑ 92 ہزار 839ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216، بلوچستان میں 54 لاکھ 39 ہزار 666، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 اور پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے۔
اسی طرح سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔

مزید پڑھیں:  مردان بورڈ کی جانب سے میٹرک امتحانات کے پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری