باران ڈیم کی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے، پختون یار خان

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ باران ڈیم کی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ممند خیل قبیلے کے حقوق کا تحفظ اور پاسداری کریں گے اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
یہ باتیں صوبائی وزیر پختون یار خان نے ممندخیل قبیلے کے مشر ملک میر شمد خان سے اپنی رہائش گاہ ملاقات کے موقع پر بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام دوست ہے۔ پی ٹی آئی کا منشور عوام کو ان کی دہلیز پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  عرفان قادر ایڈوکیٹ وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور تعینات